مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے ایڈیٹرجمیل الزیانی کا کہنا ہے کہ چین ممکنہ طور پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس نے کہا کہ دنیائے سیاست میں ہر چیز ممکن ہے کیونکہ سیاست ممکنات کا ہنر ہے۔ اس نے کہا کہ اگر چین کو یقین ہو جائے کہ سعودی عرب اور ایران باہمی اختلافات کو حل کرنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں چین کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ممکن ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد آج چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
سعودی عرب کے اخبار عکاظ کے مطابق چین ممکنہ طور پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
News ID 1888272
آپ کا تبصرہ